کہوٹہ کے رہائشی شخص کو کچے کے ڈاکوؤں نے اغواء کر لیا،تاوان کا مطالبہ

تحصیل کہوٹہ، یونین کونسل ہوتھلہ کے رہائشی ذوالفقار ستی کو کشمور کے کچے کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے اغواء کر لیا۔
مغوی کے اغواء کاروں نے رہائی کے بدلے 80 لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کیا ہے۔
واقعے کے بعد اہلِ خانہ شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہیں اور اعلیٰ حکام سے فوری کارروائی اور مغوی کی بحفاظت بازیابی کا مطالبہ کیا ہے


Discover more from pindipost.pk

Subscribe to get the latest posts sent to your email.