کہوٹہ کی رہائشی کریم جان جو زندگی کی 120 بہاریں دیکھ چکی ہیں

تحصیل کہوٹہ کے علاقے گرڈ اسٹیشن (گھڑی چوک) کی رہائشی بزرگ خاتون کریم جان زندگی کی 120 بہاریں دیکھ چکی ہیں۔ ان کی 5 بیٹیاں اور ایک بیٹا میں سے 3 بیٹیاں اور بیٹا وفات پا گئے ہیں اس وقت ماں جی اپنی چھوٹی بیٹی کے ہاں رہ رہی ہیں۔ انکے 6 پوتے اور پوتی ہیں جبکہ 36 نواسے اور نواسیاں ہیں۔ ساگری میں رہائش پذیر محمد ندیم نقیبی نے بتایا کہ انکی نانی جان کی عمر اس وقت لگ بھگ 120 سال ہے اور ماشاء اللہ وہ صحت مند ہیں اللہ تعالیٰ انہیں نظر بد سے بچائے اور ان کا سایہ ہمارے سروں پر تادیر قائم رکھے آمین ثم آمین