کہوٹہ کا رہائشی نوجوان مبینہ طور پر اسلام آباد میں قتل


کہوٹہ(نمائندہ پنڈی پوسٹ)کہوٹہ کا رہائشی نوجوان مبینہ طور پر اسلام آباد میں قتل۔تفصیلات کے مطابق ہوتھلہ ڈھوک کوٹلی کا رہائشی 35 سالہ نوجوان محمد اشتیاق ولد محمد طاہر شکریال اسلام آباد میں ٹیلرنگ شاپ کرتا تھا ذرائع کے مطابق گزشتہ روز اس کی کمیٹی نکلی جس کے پیسے دینے وہ گھر آ رہا تھا جس کی بعد ازاں نعش ملی اور اس کی بائیک اور پرس غائب پائے گئے جس کے شبہہ میں نعش کو منتقل کیا گیا اور پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی جبکہ پولیس تفتیش میں مصروف ہے اور پوسٹمارٹم رپورٹ کے بعد ہی اصل حقائق منظر عام پہ آ سکیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں