کہوٹہ ڈینگی لاروا ملنے پر نجی ہسپتال سیل،مریض اور لواحقین دربدر

کہوٹہ (نمائندہ پنڈی پوسٹ تحصیل انتظامیہ کہوٹہ نے مرکزی بازار میں واقع صداقت ہسپتال کو سیل کر دیا۔ ہسپتال کو سیل کرنے کی وجہ اس کی حدود سے ڈینگی لاروا کی موجودگی بنی، جس پر فوری کارروائی کی گئی۔

ذرائع کے مطابق، ہسپتال کی ایمرجنسی اور آپریشن تھیٹر کو کام جاری رکھنے کی اجازت دی گئی ہے، تاہم تمام وارڈز سے مریضوں کو ڈسچارج کرکے ہسپتال کو بند کر دیا گیا ہے۔

اچانک سیلنگ کی کارروائی کے باعث مریضوں اور ان کے لواحقین نے شدید احتجاج کیا۔ لواحقین کا کہنا تھا کہ ہمارے مریض اندر موجود ہیں، ہمیں بتایا جائے ہم کہاں جائیں؟ کئی افراد نے ایمرجنسی نوعیت کے مریضوں کو دوسرے اسپتال منتقل کرنے سے انکار کر دیا۔

تحصیل انتظامیہ کا مؤقف ہے کہ ڈینگی جیسے خطرناک مرض سے بچاؤ کے لیے ہنگامی اقدامات ناگزیر ہیں، اور صداقت ہسپتال کی حدود میں لاروا ملنے پر فوری ایکشن لیا گیا تاکہ علاقے میں کسی ممکنہ وبا کو روکا جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں