کہوٹہ‘ پیکاں کے مشہوراسماعیل قتل کیس کا ملزم گرفتار

کہوٹہ (نمائندہ پنڈی پوسٹ) پولیس تھانہ کہوٹہ نے نواحی علاقہ پیکاں کے مشہور اسماعیل قتل کیس کا ملزم گر فتار کر لیا۔ محمد بشارت نے گزشتہ سال نومبر میں ذاتی رنجش پہ محمد اسماعیل ولد یاسین کو گولیاں مار کر قتل کر دیا تھا اور فرار ہو گیا تھا جس کو تقریبا ایک سال بعد آج ایس ایچ او تھانہ وقارمیر اور ان کی ٹیم نے ہیومین انٹیلیجنس سمیت دیگر ذرائع کو بروئے کار لاتے ہوئے ٹریس کر کے گرفتار کر لیا ہے۔ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ نے اپنے بیان میں کہا ہیکہ سماج دشمن عناصر کسی بھی بل میں جا کے چھپ جائیں ان کو نکال کر قانون کے کٹہرے میں کھڑا کر کے ہی دم لیں گے اور اس سلسلہ میں کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔


Discover more from pindipost.pk

Subscribe to get the latest posts sent to your email.

اپنا تبصرہ بھیجیں