کہوٹہ میں ٹرانسپورٹ کا پہیہ مجموعی طور پر رواں دواں رہا

متحدہ ٹرانسپورٹ یونین کی جانب سے پنجاب حکومت کے ظالمانہ ٹریفک آرڈیننس کے خلاف ہڑتال کے اعلان کے باوجود کہوٹہ میں ٹرانسپورٹ کا پہیہ مجموعی طور پر رواں دواں رہا۔ کہوٹہ تا پیرودہائی روٹ پر ٹرانسپورٹرز نے مکمل ہڑتال کی، تاہم کہوٹہ تا راجہ بازار چلنے والی اے سی بس سروس نے ہڑتال سے مکمل لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے معمول کے مطابق سروس جاری رکھی۔کہوٹہ شہر اور گردونواح کے دیہات میں سوزوکی سروس بھی معمول کے مطابق چلتی رہی، جبکہ رکشہ یونین کے زیراہتمام علامتی ہڑتال چند گھنٹوں بعد ختم کر دی گئی۔ مجموعی طور پر کہوٹہ شہر اور ملحقہ علاقوں میں ٹرانسپورٹرز نے ہڑتال سے لاتعلقی اختیار کرتے ہوئے ٹریفک کا نظام برقرار رکھا۔