کہوٹہ (نمائندہ پنڈی پوسٹ)تحصیل کہوٹہ کی نئی آبادی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں دو بچے نہاتے ہوئے پانی میں ڈوب گئے۔ مقامی ذرائع کے مطابق دونوں بچے کھڑے پانی میں نہا رہے تھے کہ اچانک گہرائی میں چلے گئے۔
ریسکیو 1122 کی ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دونوں بچوں کو پانی سے نکالا اور موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ ایک بچے کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے جبکہ دوسرے کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ دونوں بچوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے