کہوٹہ (نمائندہ پنڈی پوسٹ) کہوٹہ میں لڑائی جھگڑے کے تنازعے پر فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں سون کا رہائشی ثقلین نامی شخص جاں بحق ہو گیا جبکہ تین افراد زخمی ہو گئے۔
زرائع کے مطابق فریقین چند روز قبل ہونے والے جھگڑے کے بعد راضی نامہ کے لیے ایک مقام پر جمع تھے اس دوران ایک گروپ کی جانب سے فائرنگ شروع ہو گئی جس کے نتیجے میں یہ واقعہ پیش آیا
واقعہ کہوٹہ بھلنگڑی روڈ بائی والے کنویں کے پاس کے پیش آیا
پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ جاں بحق ہونے والے ثقلین کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کر دی گئی ہے۔