کہوٹہ روڈ پر افسوسناک حادثہ، موٹر سائیکل سوار جاں بحق

کہوٹہ روڈ پر ہر آڑی سیداں کے مقام پر ایک افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، جہاں ایک تیز رفتار بس اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

عینی شاہدین کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب بس اور موٹر سائیکل آمنے سامنے ٹکرا گئے، جس کے باعث موٹر سائیکل سوار شدید زخمی ہوگیا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں اور مقامی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور ضروری کارروائی کا آغاز کردیا۔ جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت فوری طور پر نہیں ہوسکی، جبکہ لاش کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں، جبکہ بس ڈرائیور کو حراست میں لینے کے لیے بھی اقدامات کیے جارہے ہیں۔

علاقہ مکینوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ کہوٹہ روڈ پر ٹریفک قوانین پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے تاکہ مستقبل میں ایسے افسوسناک واقعات سے بچا جاسکے


Discover more from pindipost.pk

Subscribe to get the latest posts sent to your email.