150

کہوٹہ تجاوزات مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن

کہوٹہ (ندیم آزاد) اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ نے ناجائز منافع خوری اور تجاوزات کرنے والے دوکانداروں کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا متعدد دوکانداروں کو وارننگ دی اور موقع پر جرمانے اور سامان بھی ضبطِ کر لیا گیا

تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ ایوشہ ظفر نے ناجائز تجاوزات اور منافع خوروں کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا اس موقع پر چیف آفیسر میونسپل کمیٹی کہوٹہ احمد بلال مخدوم اور ایم سی سمیت سیول ڈیفنس کا عملہ بھی موجود تھا اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ نے منافع خوروں اور تجاوزات کے خلاف تھانہ روڈ پر سے تمام تجاوزات کو ہٹا دیا

اور منافع خوروں اور تجاوزات کرنے والوں کے خلاف سختی سے نمٹنے کا حکم دے دیا پہلے مرحلے میں مٹور روڈ اور مین بازار میں تجاویزات کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے

متعدد دوکانداروں کو وارننگ اور جرمانے سمیت سامان بھی ضبطِ کر لیا گیا

جبکہ تھانہ روڈ پر تجاویزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے متعدد دوکانداروں کو وارننگ اور جرمانے کیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ کا کہنا تھا کہ مین بازار اور مٹور روڈ کے دوکانداروں کو پہلے وارننگ دی

جا چکی دوبارہ تجاوزات کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں