172

کہوٹہ اور کوٹلی ستیاں کے خوبصورت جنگلات آگ کی لپیٹ میں

راولپنڈی(نمائندہ پنڈی پوسٹ)وفاقی دارلحکومت اسلام آباد کے بعد کہوٹہ اور کوٹلی ستیاں کے جنگلات بھی آگ کی لپیٹ میں آچکےہیں گزشتہ روز لگنے والی آگ پر تاحال قابونہ پایا جا سکا، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کہوٹہ کے جنگلات میں آگ بھڑک اٹھی تھی جو تاحال لگی ہوئی ہے ذرائع کے مطابق ناکافی امدادی سامان اور عملہ ہونے کی وجہ سے آگ پر تاحال قابونہیں پایا جا سکا،

جبکہ کہوٹہ کے بعد آج صبح سےکوٹلی ستیاں کا جنگل بھی آگ کی لپیٹ میں آچکا ہے پنڈی پوسٹ ذرائع کے مطابق چیف آفیسر جنگلات موقع پر پہنچ چکے ہیں ان کا کہنا ہے کہ جلد آگ پر قابو پالیا جا ئے گا ۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں