کہوٹہ اور کلرسیداں کے متعدد اساتذہ نے ہیرو ایوارڈ جیت لیا

گورنمنٹ ہاٸی سکول کلر سیداں کے مدرس مرزا غلام عباس اور مدرس جمیل اختر ،گورنمنٹ بوائز ہائی سکول سر صوبہ شاہ کے کمپیوٹر ٹیچر محمد عمر شیر زمان بھٹی , سینٸر ہیڈماسٹر ڈاکٹر جہانگیر افضل ہاشمی، گورنمنٹ بواٸز پراٸمری سکول مغل آباد کلرسیداں کے ہیڈ ماسٹر شاہد انجم اور گورنمنٹ ہاٸی سکول دوبیرن کلاں کے ایس ایس ٹی راجہ مدثر کو سال2025 میں بہترین کارکردگی پر عالمی ٹیچرز ڈے کے موقع پر راولپنڈی میں حکومت پنجاب کی طرف سے منعقدہ تقریب میں ہیرو ایوارڈ سے نوازا گیا۔ تقریب میں سی ای او ایجوکیشن راولپنڈی طارق محمود، ضلعی تعلیمی افسران کے علاوہ میڈیم شازیہ رضوان ایم پی اے، اسماء عباسی، ایم پی اے،ضیاء اللہ شاہ ایم پی اے نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ضلع بھر سے ہیرو ایوارڈ کے لئے نامزد اساتذہ میں اعزازات تقسیم کئے گے ہیں۔اس موقع پر سابق رہنما پی ٹی یو ارشد محمود بھٹی اور دیگر نے اساتذہ کرام کو مبارکباد دیتے ہوۓ نیک تماٶں کا اظہار کیا ہے