98

کہوٹہ ،نوسر باز گروہ گرفتار مال مسروقہ برآمد

راولپنڈی (نما ئندہ پنڈی پوسٹ)کہوٹہ پولیس کی بڑی کاروائی،سادہ لوح شہریوں کو لوٹنے والا04رکنی نوسرباز گینگ گرفتار، مسروقہ رقم 08 لاکھ روپے، 02 موٹرسائیکل، رائفل 223 بور، رائفل 12 بور اور02 پسٹل برآمدگرفتار ملزمان کی شناخت حسن آفتاب، عدیل، کاشف اور شمشاد کے نام سے ہوئیملزمان شہریوں کو پراپرٹی اورگاڑیوں کے جعلی کاغذات دکھاکر نوسربازی سے بھاری رقوم لوٹ لیتے تھے

،ملزمان شہریوں کی جانب سے رقم کے تقاضے پر انہیں دھمکیاں دیتے تھے،ملزمان متعدد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ بھی ہیں،ملزمان کی گرفتاری کے لیے ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کی سربراہی میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی تھی،ایس ڈی پی او کہوٹہ کی زیر نگرانی کہوٹہ پولیس نے ہیومن انٹیلی جینس سمیت تمام ذرائع بروئے کارلاتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا، ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزادلوائی جائے گی، ایس پی صدرملزمان کی گرفتاری پر سی پی اوسید خالدہمدانی کی، ایس پی صدر، ایس ڈی پی اوکہوٹہ اور کہوٹہ پولیس کو شاباش،شہریوں کی جان ومال پر حملہ کرنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے،سی پی اوسید خالدہمدانی
ترجمان راولپنڈی پولیس

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں