کہوٹہ (سہیل ستی)کہوٹہ کے علاقہ کھڈیوٹ میں پولیس کی ریڈنگ پارٹی پر فائرنگ کے مقدمہ میں نامزد 14 ملزمان گرفتار،تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ منشیات فروش سفیل کے بھائی افضال عرف ذیلا کی مہندی کی تقریب میں ہوائ فائرنگ اور رقص و سرود کی محفل ہو رہی ہے، پولیس نے کھڈیوٹ میں ملزمان کی گرفتاری کے لئے ریڈ کیا تو ملزمان رقص کی محفل میں ہوائ فائرنگ کر رہے تھے،ملزمان نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی پولیس پر فائرنگ شروع کر دی اور فائرنگ کرتے ہوۓ قریبی جنگل میں فرار ہو گئے، فائرنگ سے پولیس پارٹی محفوظ رہی، کہوٹہ پولیس نے کاروائ کرتے ہوۓ موقعہ سے فرار ہونے والے 14 ملزمان کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان میں توقیر، اعجاز، شاہد، صغیر، نبیل، فرخ، نزابت، محسن، عادل، افضل، خلیل، رضوان، بصیر اور اظہر شامل ہیں،جاۓ وقوعہ سے شواہد اکٹھے کئے گئے ہیں، دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے ریڈز کئے جا رہے ہیں، ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جاۓ گی.
294