کہوٹہ (نمائندہ پنڈی پوسٹ)کہوٹہ اور گردونواح میں جعلی کلینکوں نیم حکیموں اور تعاویز گنڈا کرنے والوں نے انت مچا دی ہے نا تجربہ کار لوگوں نے ڈاکٹرز کے بورڈ لگا کر سادہ لوح عوام کو لوٹنا شروع کر دیا ہے معمولی سی بیماری والے مریض کو بھی ہزاروں روپے بھرنے پڑتے ہیں جبکہ چند میڈیکل سٹوروں کو چھوڑ کر کہوٹہ میں دو نمبر ادویات نشہ آور ٹیکے اور ایکسپائر ادویات فروخت کرنے کا دھندہ بھی عروج پر ہے کئی دو نمبر کام کرنے والے ارب پتی بن گے جبکہ کہوٹہ شہر میں جگہ جگہ جعلی حکیموں ہومیو پیتھک ڈاکٹروں نے ڈیرے ڈال رکھے مردانہ کمزوری اولاد کا نہ ہونا اور دیگر پوشیدہ امراض کے علاج کے بورڈ لگا کر غریبوں کو لوٹنے کا کام جاری ہے محکمہ ہیلتھ کی ملی بھگت سے تمام دھندے عروج پر ہیں جبکہ جگہ جگہ تعویز گنڈا کرنے والوں نے خواتین کو لوٹنا شروع کیا ہوا ہے ہر گلی محلے اور شہر میں نوجوان پیر بن کر بیٹھے ہیں انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے
Discover more from pindipost.pk
Subscribe to get the latest posts sent to your email.