کہوٹہ‘آصف علی زرداری ورکرز کنونشن سے خطاب کرینگے

چوک پنڈوڑی (راجہ غلام قنبر‘ نمائندہ پنڈی پوسٹ) 30 جنوری کو انتخابی مہم کے سلسلہ میں سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کہوٹہ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کیلئے تشریف لارہے ہیں۔ یہ کنونشن مہرین انور راجہ امیدوار برائے قومی اسمبلی این اے 51 کی میزبانی میں ہو رہا ہے۔ پیپلز پارٹی کی کہوٹہ پر نہ صرف ٹکٹ بلکہ وفاقی کابینہ، مخصوص نشستوں اور سینیٹ کے حوالہ سے خصوصی نوازشات کا اک جاندار سلسلہ موجود ہونے کیساتھ کہوٹہ کو پیپلز پارٹی نے متعدد بار ٹکٹ سے بھی نوازا ہے۔ 2002 سا تاحال مسلسل پانچویں بار تحصیل کہوٹہ کو پیپلز پارٹی قومی اسمبلی کا ٹکٹ جاری کر رہی ہے جس میں صرف 2002 میں کامیابی حاصل ہوئی۔

جبکہ قبل ازیں دو بار راجہ انور ایڈووکیٹ مرحوم کو پارٹی نے ٹکٹ جاری کیا مگر بدقسمتی سے وہ جیت نہیں سکے۔ خواتین کی مخصوص نشستوں کے حوالہ سے دیکھا جائے تو مہرین انور راجہ کیصورت میں دوبار ممبر پارلیمان بنا کر کہوٹہ کو اس اعزاز سے سرفرازکیاگیا۔ اسی طرح ایوان بالا یعنی سینیٹ کے ممبر کا تغمہ بھی پیپلز پارٹی نے بھی کہوٹہ کے ماتھے کا جھومر بنایا۔ علاؤہ ازین دو بار وفاقی وزارتوں سے بھی کہوٹہ کو نوازا گیا جس میں مہرین انور راجہ اور بابر اعوان شامل ہیں۔ پیپلز پارٹی کی نوازش سے ایم این اے اور سینیٹ کے ممبر بننے والے غلام مرتضیٰ ستی اور بابر اعوان پارٹی کو دھوکہ دیکر اب دربدر بھٹک رہے ہیں۔ مہرین انور راجہ اور بابر اعوان کو اہم وفاقی وزارتیں ملیں جبکہ غلام مرتضی ستی کو ہارنے کے باوجود انتہائی اہم ڈویلپمنٹ کا چیئرمین بنایا گیا۔ ان سب معاملات کے بعد مہرین انور راجہ کے انتخابات کے لیئے آصف علی زرداری بنفس نفیس کہوٹہ آ رہے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں