کہوٹہ کے علاقہ میں پنیالی میں اہلخانہ نے ڈکیتی کی واردات ناکام بنادی ڈاکو کو پولیس کے حوالے کردیا۔کہوٹہ پولیس کی مبینہ غفلت کے باعث علاقہ میں آئے روز چوری ڈکیتی کی وارداتیں ہورہی ہیں آر پی او سی پی او راولپنڈی اور اعلی احکام نوٹس لیں ڈاکو نے حاجی پرویز مرحوم کے بیٹے نعمان پرویز کو ٹارگٹ کیا کہوٹہ پولیس گرفتار ملزم کوقرار واقعی سزا دے گرفتار ملزم ڈاکو کی اہلخانہ پر فائرنگ بھی کی مجزانہ طور پر محفوظ رہے گذشتہ رات کو پنیالی والے حاجی پرویز صاحب مرحوم کے بیٹے نعمان پرویز کے گھر ڈاکو گھس آئے۔اس وقت گھر میں کوئی موجود نہ تھا ڈاکوؤں نےلوٹ مار کرنے کی کوشش کی۔اسی وقت نعمان کا بھائی کامران جس کا گھر پڑوس میں ہے کو شک ہوا کہ میرے بھائی کے گھر کوئی گھسا ہے۔جوں ہی کامران بھائی کے گھر گیا اور اس نے اآواز دی کہ اندر کون ہے تو ڈاکو نے کامران پر فائر کھول دیا۔ کامران ڈاکو کے فائر سے بچ گیا۔اور فوری کامران نے دروازہ باہر سے لاک کر دیا۔اور 15 پر کال کی اور پولیس فوری موقع پر پہنچ گئی اور گھر کا دروازہ کھول کر ڈاکو کو رنگے ہاتھوں بمع پستول سمیت گرفتار کر لیا۔