کہوٹہ، امتحانی نگران برطرف، نقل کرنے پر 4 امیدواروں کیخلاف مقدمات درج

راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ) راولپنڈی تعلیمی بورڈ کے چیئرمین محمد عدنان خان نے امتحانی ڈیوٹی کے دوران غفلت اور لاپرواہی پر نگران برطرف کرنے کے ساتھ نقل کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے جانے والے چاروں امیدواروں کے خلاف کیس رجسٹر کروا دئیے چیئرمین تعلیمی بورڈ نے گزشتہ روز گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 1 اور سکول نمبر 2 کالا گجراں جہلم، گورنمنٹ جامع ہائی سکول جہلم، ایم سی اسلامیہ ہائی سکول جہلم، گورنمنٹ ہائی سکول گرمالا جہلم، گورنمنٹ ہائی سکول بگا جہلم اورگورنمنٹ ایسو سی ایٹ کالج جی۔ ٹی۔ روڈ جہلم کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ”بوٹی مافیا کے نیٹ ورک کو بڑی حد تک توڑ دیا گیا ہے اور اب کسی کو بھی نقل یا غیر قانونی ذرائع سے فائدہ اٹھانے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔’

‘انہوں نے کہا کہ امتحانات کے دوران مانیٹرنگ ٹیمیں مسلسل فیلڈ میں متحرک ہے، اور جہاں بھی کوئی خلاف ورزی نظر اتی ہے وہاں، فوری ایکشن لیا جا رہا ہے طلبا و طالبات کی محنت کو ضائع ہونے سے بچانے کے لئے یہ اقدامات ضروری تھے کنٹرولر امتحانات تنویر اصغر عوان نے گورنمنٹ بوائز ہائر سیکنڈری سکول ناڑہ مٹور تحصیل کہوٹہ ضلع راولپنڈی، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ناڑہ مٹور تحصیل کہوٹہ ضلع راولپنڈی، امتحانی مراکز کا دورہ کیا امتحانی مرکز گورنمنٹ گرلزہائی سکول ناڑہ مٹور تحصیل کہوٹہ ضلع راولپنڈی میں نگران مسز نازش غفلت اور لاپرواہی پر امتحانی ڈیوٹی سے برطرف کر دیا دورے کے دوران انہوں نے امتحانی عمل کا جائزہ لیا،

طلبہ کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا معائنہ کیا، اور شفاف امتحانی نظام کو یقینی بنانے کے لئے امتحانی عملے کو ہدایات جاری کیں انہوں نے کہا ک چار امیدوار نقل کرتے ہوئے رنگ ہاتھوں پکڑے گئے جن میں فریال زہرہ رولنمبر 514750 ہاجرہ رانیا رول نمبر 514728 امتحانی مرکز گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نمبر 2 چکوال محمد ریحان عباس رول نمبر 942737 امتحانی مرکز گورنمنٹ ہائی سکول سروبا جہلم محمد فہد رول نمبر 632491 امتحانی مرکز گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول غورغشتی اٹک کے خلاف کیس رجسٹرڈ کرے ڈسپلن برانچ کو ارسال کر دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں