اہم خبریں

کھیتوں میں آگ لگانے اور لڑائی جھگڑا کرنے سے خاتون زخمی

کلر سیداں (راجہ سعید)محمد مہربان سکنہ سکوٹ نے پولیس کو مقدمہ درج کراتے ہوئے بیان کیا کہ گزشتہ روز مسمیان حسنین صادق اور اویس صادق نے میری ملکیتی زمین میں آگ لگادی جو دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کر گئی جس کی وجہ سے میری ملکیتی زمین میں موجود درخت بھی جل گئے۔آگ کے شعلے مویشیوں کے کمرے تک جا پہنچے جس کی وجہ سے آگ کی لو لگنے سے وہاں بندھے ہوئے متعدد مویشیوں نے بھاگ کر اپنی جانیں بچائیں۔آگ کی وجہ سے تین ٹرالی گوبر بھی جل گیا اورجب ہم آگ بجھانے کیلئے زمین پر گئے تو ملزمان نے مجھے اور میری بیوی کو گالم گلوچ کی اور تشدد کے نتیجے میں میری بیوی کا دانت ٹوٹ گیا۔موقع پر کارروائی کیلئے ریسکیو 15 کو متعدد بار کالیں کیں مگر اس کے باوجود پولیس موقع پر نہ پہنچ سکی۔

Shahzad Raza

Recent Posts

نیشنل پریس کلب پر اسلام آباد پولیس کی جانب سے حملے کے خلاف احتجاج ریلی نکالی گئی مولانا فضل الرحمٰن سمیت دیگر کی آمد۔

اسلام آباد(اویس الحق سے)جڑواں شہروں کے سینکڑوں صحافیوں کی پی ایف یو جے کے صدر…

1 minute ago

معافی وہ مانگیں جنھوں نے پنجاب پر تنقید کی، مریم نواز شریف

معافی وہ وزیر /مشیر مانگیں جنھوں نے سیلاب کے دوران پنجاب کے عوام پر تنقید…

9 hours ago

ٹیکسلا پریس کلب کی جانب سے صحافیوں پر تشدد کے خلاف مظاہرہ

ٹیکسلا۔ ٹیکسلا پریس کلب کی جانب سے نیشنل پریس کلب اسلام آباد پر پولیس کے…

9 hours ago

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ون ونڈو سینٹر میں ایڈووکیسی سیمینار کا انعقاد

اسلام آباد۔ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) اسلام آباد ون ونڈو سینٹر میں ایڈووکیسی…

9 hours ago

جہلم JUI کا اسرائیل کے مظالم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

جہلم میں jui کے قائد مولانا فضل الرحمان کے حکم پر ملک بھر کی طرح…

11 hours ago

اسرائیلی مظالم اور گلوبل صمود فلوٹیلا کی گرفتاری کے خلاف اہلِ سنت والجماعت حویلیاں کا احتجاجی مظاہرہ

حویلیاں:(حسین معاویہ) اہلِ سنت والجماعت تحصیل حویلیاں کے زیر اہتمام مرکزِ اہلِ سنت جامع مسجد…

12 hours ago