کھوئی رٹہ: ننھی تسمیہ کے قاتل کو پولیس نے گرفتار کر لیا، سفاک ملزم بچوں کو ٹافیاں دے کر بہلاتا رہا

کھوئی رٹہ (نمائندہ خصوصی) — ننھی تسمیہ کے لرزہ خیز قتل کیس میں اہم پیشرفت، پولیس نے درندہ صفت قاتل کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کا تعلق پنجاب سے ہے اور وہ گزشتہ دو سال سے کھوئی رٹہ کے نواحی علاقے میں مقیم تھا جہاں وہ مزدوری کرتا تھا۔ محلے کے بچوں کے ساتھ مانوس ہونے کے لیے وہ اکثر انہیں ٹافیاں دیا کرتا، جس سے وہ اس کے قریب ہو گئے۔

افسوسناک دن بھی وہی چال چلی گئی — ملزم نے معصوم تسمیہ کو ٹافی کا لالچ دے کر کھیتوں میں لے گیا، جہاں اس نے مبینہ طور پر زیادتی کی اور بعد ازاں بے رحمی سے قتل کر کے موقع سے فرار ہو گیا۔

پولیس کی مسلسل کوششوں اور تفتیش کے نتیجے میں بالآخر ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مجرم کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی اور اسے کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں