کھنہ پولیس کی شاندار کارکردگی: لاپتہ بچے چند گھنٹوں میں بازیاب، والدین کا اظہار تشکر

اسلام آباد (حماد چوہدری)تھانہ کھنہ کے ایس ایچ او عامر حیات اور ان کی ٹیم نے ایک اور شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے برما ٹاؤن سے لاپتہ ہونے والے بچوں کو چند گھنٹوں کی محنت کے بعد بازیاب کروا لیا۔ بچوں کے لاپتہ ہونے کی اطلاع ملتے ہی پولیس فوری طور پر متحرک ہوئی اور ایس ایچ او عامر حیات کی زیرِ نگرانی مؤثر حکمت عملی کے ذریعے چند گھنٹوں کے اندر بچوں کو بحفاظت تلاش کرلیا گیا۔بچوں کے والدین نے پولیس کی فوری کارروائی اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ایس ایچ او کھنہ اور ان کی ٹیم کا دلی شکریہ ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر دیگر تھانوں کے افسران بھی اسی جذبے اور ذمہ داری سے کام کریں تو یقیناً اسلام آباد کو جرائم سے پاک شہر بنانے کا خواب جلد شرمندۂ تعبیر ہوسکتا ہے۔علاقہ مکینوں اور سماجی حلقوں کی جانب سے بھی کھنہ پولیس کی اس بروقت اور مؤثر کارروائی کو سراہا جا رہا ہے، جو نہ صرف پولیس پر عوامی اعتماد کو بحال کر رہی ہے بلکہ جرائم کے خلاف ایک مضبوط پیغام بھی دے رہی ہے۔

حماد چودھری

Recent Posts

پولیس کی بے حسی اشفاق شاہ کو نگل گئی

تھانہ جاتلی کے رہائشی سید اشفاق شاہ کی زندگی کا سکون اس وقت چھن گیا…

6 minutes ago

راولپنڈی میں ڈینگی بے قابو، کیسز کی تعداد 800 سے تجاوز کر گئی

راولپنڈی (19 ستمبر 2025):راولپنڈی میں ڈینگی وائرس مکمل طور پر بے قابو ہو چکا ہے،…

44 minutes ago

اڈیالہ جیل میں بیٹھا شخص قصہ پارینہ بن چکا، مریم نواز

لاہور (19 ستمبر 2025):"اڈیالہ جیل میں بیٹھا وہ شخص، جو خود کو ناگزیر سمجھتا تھا،…

1 hour ago

جہلم ریلوے پل کے قریب ایک شخص ٹرین کی زد میں آنے سے بال بال بچ گیا

آج بعد نماز جمعہ جہلم پرانا پل سرائے عالمگیر کے نزدیک راولپنڈی سے کراچی جانے…

1 hour ago

شہیدوں اور غازیوں کی سرزمین جہلم سے تعلق رکھنا والا ایک اور نوجوان وطن پر قربان

جہلم کا بہادر بیٹا علی عمران مادرِ وطن پر قربان ہو گیاایس ایس جی کمانڈو…

6 hours ago