کھدیوٹ پڑی اسٹاپ پر اسلحہ کی نوک پر نوجوان سے مبینہ بدفعلی، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج

تھانہ کہوٹہ کے نواحی علاقے کھدیوٹ پڑی اسٹاپ میں اسلحہ کی نوک پر نوجوان سے مبینہ بدفعلی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔تفصیلات کے مطابق مسمی (ت ح) نے پولیس کو دی گئی درخواست میں بتایا کہ وہ موٹر سائیکل پر اپنی خالہ کے گھر جا رہا تھا کہ راستے میں پڑی اسٹاپ پر حماد ولد ظہور، حماد ولد شوکت اور عاطف عرف عاطی نے اسے روکا اور زبردستی ایک ویران مکان کے اندر لے گئے، جبکہ مختار ولد عبد الرحمن فون پر مسلسل ملزمان سے رابطے میں رہتے ہوئے ریکی کرتا رہا۔درخواست گزار کے مطابق ویران مکان میں پہلے حماد ولد ظہور نے اس سے مبینہ بدفعلی کی اور باہر چلا گیا، جس کے بعد حماد ولد شوکت اندر آیا اور اس نے بھی مبینہ طور پر بدفعلی کی، جبکہ عاطف عرف عاطی اور مختار باہر پہرہ دیتے رہے۔متاثرہ نوجوان نے مزید بتایا کہ اگلے روز ملزمان نے اسے دوبارہ پکڑا، حماد ولد ظہور اسلحہ کلاشنکوف کی نوک پر مبینہ بدفعلی کرتا رہا جبکہ حماد ولد شوکت نے بھی زبردستی بدفعلی کی، اس دوران عاطف مسلح پسٹل اور دیگر لڑکے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے رہے۔پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔