کچھی (حذیفہ اشرف) ضلع کچھی کے علاقے حاجی شہر میں نامعلوم مسلح افراد نے لیویز فورس کے ایک تھانے پر حملہ کر کے اسے نذر آتش کر دیا۔ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے حملے کے دوران تھانے کے اہلکاروں کو یرغمال بنایا اور ان سے اسلحہ چھین لیا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں نے حاجی شہر کے داخلی راستوں پر ناکہ بندی بھی کی، تاہم وہ زیادہ دیر تک وہاں موجود نہیں رہے۔انتظامیہ کے ایک سینیئر اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ مسلح افراد تقریباً بیس منٹ تک موقع پر موجود رہے، جس دوران انھوں نے تھانہ جلا دیا اور لیویز اہلکاروں سے اسلحہ لے کر نامعلوم مقام کی جانب روانہ ہو گئے
