راولپنڈی پولیس کی موثر تفتیش،معزز عدالت نے قتل کے مقدمہ میں نامزد ملزم کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت معہ 05لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی،ملزم نے ذاتی رنجش کی بناء پر فائرنگ کرکے اورنگزیب نامی شخص کو قتل کردیا تھا۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس سنگین نوعیت کے مقدمات میں ملوث ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے مقدمات کی موثر پیروی کررہی ہے جس کے پیش نظر معزز عدالتیں ملزمان کو قرار واقعی سزا ئیں سنا رہی ہیں،معزز عدالت کے جج باسط علیمASJنے قتل کے مقدمہ میں نامزد ملزم قمراقبال کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت معہ 05لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی،ملزم قمر اقبال نے ذاتی رنجش کی بناء پر فائرنگ کرکے اورنگزیب نامی شخص قتل کردیاتھا،واقعہ کا مقدمہ مقتول کے بھائی ارشد محمود کی مدعیت میں جولائی2019میں درج کیاگیاتھا،ملزم کو تھانہ کوٹلی ستیاں پولیس نے گرفتارکیااور ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے مقدمہ کی موثر پیروی کی،جس کے پیش نظرمعزز عدالت کی جانب سے ملزم کو قرار واقعی سز اسنائی گئی
اکادمی ادبیات پاکستان اسلام آباد کے ہال میں اس وقت ایک دلکش اور یادگار منظر…
راولپنڈی (نامہ نگار سید قاسم) وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر میں مذاکرتی عمل کی…
معاشرتی انصاف اور مساوی حقوق کے لیے کی جانے والی ہر جدوجہد کی طرح، معذوری…
عالمی چوہدری امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی پرانی مسلم دشمنی اور یہود دوستی کا…
کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر کلرسیداں میں خصوصی "زیرو…
کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) آئیسکو کی کارروائی موضع انچھوہا میں بجلی چوری پکڑی گئی، مزاحمت…