432

کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کیش اینڈ کیری سیل

راولپنڈی(نمائندہ پنڈی پوسٹ)راولپنڈی میں انتظامیہ کی کورونا ایس او پیز اور لاک ڈاؤن اوقات کی خلاف ورزی پر کاروائیاں جاری ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر کینٹ راولپنڈی نے لاک ڈاؤن کے اوقات کی خلاف ورزی پر مدینہ کیش اینڈ کیری کو سر بمہر کر دیا جبکہ خریداری مرکز میں کورونا ایس او پیز پر بھی عمل درآمد نہیں کیا جا رہا تھا۔ اسسٹنٹ کمشنر سٹی کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر تین ہوٹلوں کو سربمہر کر دیا۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں