اہم خبریں

کوئی اسکالر شپ سفارش پر نہیں دی گئی،مریم نواز

سرگودھا(آن لائن )وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ اسکالر شپ کسی کی سفارش پر نہیں دی گئی۔سرگودھا یونیورسٹی میں تقریب خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس سال ہونہار اسکالر شپ پروگرام 72 ارب روپے کا ہے، جس کے لیے کسی طالب علم سے یہ نہیں پوچھا گیا کہ اس کا تعلق کس سیاسی جماعت سے ہے۔

مریم نواز کا کہنا ہے کہ میرے لیے پنجاب کے تمام بیٹے اور بیٹیاں برابر ہیں، میرے 3 بچے ہیں، بیٹا جنید بڑا پاپولرہے، اس کی باتیں ہر جگہ سنتی ہوں۔وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ آپ سب کو ایک وزیرِ اعلیٰ کے طور پر نہیں ایک ماں کی طرح دیکھتی ہوں، ریاست ماں کی طرح ہوتی ہے، اچھی نجی یونیورسٹیوں کے طلباء کو بھی اسکالر شپس دی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس سال 30 ہزار ای بائیکس اقساط پر دی ہیں، وعدہ نہیں کرتی مگر کوشش کروں گی کہ اگلے سال ایک لاکھ ای بائیکس فری دوں۔

مریم نواز کا مزید کہنا ہے کہ چاہتی ہوں کہ طلباء یہ سمجھیں کہ وزیرِ اعلیٰ کی سیٹ پر مریم نواز نہیں بلکہ آپ کی ماں بیٹھی ہے۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے یہ بھی کہا کہ ڈی سی، کمشنر، پولیس افسر سمیت کسی کی بھی تقرری سفارش پر نہیں کی، ن لیگ کے ایم این ایز ناراض ہیں کہ ان کی مرضی کے مطابق ٹرانسفر پوسٹنگ نہیں کرتی ہوں، کوئی یہ نہیں کہہ سکتا کہ میں نے میرٹ سے ہٹ کر تقرریاں کیں۔

admin

Recent Posts

معافی وہ مانگیں جنھوں نے پنجاب پر تنقید کی، مریم نواز شریف

معافی وہ وزیر /مشیر مانگیں جنھوں نے سیلاب کے دوران پنجاب کے عوام پر تنقید…

7 hours ago

ٹیکسلا پریس کلب کی جانب سے صحافیوں پر تشدد کے خلاف مظاہرہ

ٹیکسلا۔ ٹیکسلا پریس کلب کی جانب سے نیشنل پریس کلب اسلام آباد پر پولیس کے…

7 hours ago

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ون ونڈو سینٹر میں ایڈووکیسی سیمینار کا انعقاد

اسلام آباد۔ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) اسلام آباد ون ونڈو سینٹر میں ایڈووکیسی…

7 hours ago

جہلم JUI کا اسرائیل کے مظالم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

جہلم میں jui کے قائد مولانا فضل الرحمان کے حکم پر ملک بھر کی طرح…

9 hours ago

اسرائیلی مظالم اور گلوبل صمود فلوٹیلا کی گرفتاری کے خلاف اہلِ سنت والجماعت حویلیاں کا احتجاجی مظاہرہ

حویلیاں:(حسین معاویہ) اہلِ سنت والجماعت تحصیل حویلیاں کے زیر اہتمام مرکزِ اہلِ سنت جامع مسجد…

10 hours ago

77 ممالک کے درمیان پاکستان کی نمائندگی، کلرسیداں کا سر فخر سے بلند

تحصیل کلرسیداں کے باصلاحیت نوجوان کھلاڑی عبدالہادی نے جاپان کے شہر ٹوکیو میں ہونے والی…

10 hours ago