165

کمپنی کے گودام سے لاکھوں کی چوری‘انچارج گودام ملوث نکلا

چکوال(نمائندوپنڈی پوسٹ)محمود اینڈ کمپنی کے گودام سے سامان غائب ہونے کا سراغ مل گیا، کمپنی کا گودام انچارج ہی لاکھوں روپے مالیت کا سامان غائب کرنے میں ملوث نکلا، جسے رنگے ہاتھوں پکڑ لیاگیا۔ تلہ گنگ روڈ پر معروف ٹائلز اینڈ سینٹری سٹور محمود اینڈ کمپنی سے آئے روز لاکھوں روپے مالیت کا قیمتی سامان غائب ہو رہا تھا جس کی خفیہ مانیٹرنگ کی گئی تو سینٹری گودام انچارج مبین لیاقت کو سامان چوری کرتے رنگے ہاتھوں پکڑ لیاگیا۔ مبین لیاقت سینٹری کا سامان چوری کر کے بلڈنگ کی دوسری منزل سے نیچے کھڑے افراد کے پاس گرا دیتا تھا جسے گاڑی میں لے جا کر غائب کر دیا جاتا، سٹی پولیس نے یٰسین ملک کی تحریری درخواست پر مقدمہ درج کر لیا۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں