کلیام اعوان کے گاؤں قطب فیروزال سے چار قیمتی گائیں چوری

گوجر خان (پنڈی پوسٹ نیوز) تھانہ مندرہ کی حدود میں واقع کلیام اعوان کے گاؤں قطب فیروزال میں مویشی چوری کی ایک بڑی واردات پیش آئی ہے۔ نامعلوم چور ملک توقیر اعوان کے گھر سے رات کی تاریکی میں چار قیمتی پالتو گائیں چرا کر لے گئے۔

ملک توقیر اعوان کے مطابق، چوری شدہ گائیں اعلیٰ نسل کی تھیں جن کی قیمت لاکھوں روپے بتائی جا رہی ہے۔ انہوں نے فوری طور پر واقعے کی اطلاع تھانہ مندرہ کو دی اور قانونی کارروائی کے لیے رجوع کر لیا ہے۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ اس سے قبل بھی کلیام اعوان میں مویشی چوری کے متعدد واقعات پیش آ چکے ہیں، مگر تاحال کوئی مؤثر کارروائی سامنے نہیں آئی۔ شہریوں نے پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ چوروں کو فوری گرفتار کیا جائے اور مویشیوں کی واپسی کو یقینی بنایا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں