کلیام اعوان،سیاسی دھڑا ن لیگ چھوڑ کر پیپلزپارٹی میں شامل

کلیام اعوان (نوید ملک،نمائندہ پنڈی پوسٹ)میاں نواز شریف کے بیانیے پارٹی پالیسیوں سے اختلافات کے سبب مسلم لیگ ن میں ٹوٹ پھوٹ کا عمل شروع کلیام اعوان سے بڑے سیاسی دھڑے نے مسلم لیگ ن کو چھوڑ کر پیپلز پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کر دیا ، پیپلز پارٹی میں شمولیت پر پُروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے اپنے خطاب میں فلک شگاف الفاظ میں کہا کہ اگلی حکومت پیپلز پارٹی کی ہے سب جان لیں حکومت میں آنے کے بعد علاقائی ترقی کے لئے ترقیاتی منصوبوں کی رفتار تیز کر دیں گے ، گوجر خان ساہنگ میں کچراکنڈی کا قیام ناقابل قبول ہے میں گوجر خان میں یونیورسٹی صنعتی شہر و جدید ہسپتال لانے کا خواہاں ہوں جبکہ وہ اپنے ویژن و قوت کے مطابق علاقے میں کچراکنڈی کے قیام کا منصوبہ لا کر علاقے کی فضا کو بدبو دار بنانے کے درپے ہیں عوام ادراک کرے وہ کون ہیں جو کچرا کنڈی کی منظوری میں کردار ادا کرتے رہے اپوزیشن کے دور میں میرے بازو مضبوط کرنے والوں کو سلام کلیام کے باسیوں نے ہمیشہ مجھے اپنی محبتوں میں تولا قومی اسمبلی میں بیٹھے ہوئے علاقوں و حلقے کے مسائل دل ودماغ میں رہتے ہیں گوجر خان کو نظر انداز کرنے والے سن لیں یہاں دوبارہ ترقی کا پہیہ گھومے گا تقریب میں سابق ناظم کرنل ر عباس ملک و صدر پی پی کلیام اعوان سہیل ملک نے بھی خطاب کیا اور پیپلز پارٹی میں شمولیت پر ملک برادی کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ کلیام اعوان پیپلز پارٹی کاوہ قلعہ ہے جو ناقابل تسخیر ہی رہے گا ۔ اس موقع پر ملک افتخار ،ملک لیاقت ،ملک پرویز نے اپنی پوری برادری کے ساتھ مسلم لیگ ن کو چھوڑ کر پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں