93

کلر کہار کے قریب موٹروے پر بس حادثہ، 5 افراد جاں بحق

کلر کہار: موٹروے پر کلر کہار کے قریب مسافر بس کو خوفناک حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق حادثہ ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا، جس کے دوران بس بے قابو ہو کر الٹ گئی۔ ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا، جہاں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے جبکہ ابتدائی رپورٹس کے مطابق تیز رفتاری اور لاپرواہی حادثے کی بنیادی وجوہات میں شامل ہیں۔

مسافر بس راولپنڈی سے وہاڑی جارہی تھی جس میں تیس مسافر سوار تھے زخمی مسافروں میں سے مذید چار کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں