کلرسیداں(نمائندہ پنڈی پوسٹ) کلر سیداں گرلز ہائی سکول کے فلٹریشن پلانٹ کی بندش، طلبہ و شہری صاف پانی سے محروم۔تفصیلات کے مطابق کلر سیداں کے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نمبر 2 کے باہر نصب واٹر فلٹریشن پلانٹ تین ماہ سے ناکارہ پڑا ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق پلانٹ کی موٹر خراب ہو چکی ہے جبکہ اس پر لگی دس کے قریب ٹوٹیاں نامعلوم افراد چرا کر لے گئے ہیں۔اس صورتحال کے باعث سکول کے طلبہ و طالبات اور قریبی آبادی کو صاف پانی کی فراہمی معطل ہو گئی ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ یہ فلٹریشن پلانٹ پی ٹی آئی دورِ حکومت میں آبِ پاک اتھارٹی کے تحت لگایا گیا تھا جس کا مقصد عوام کو معیاری پینے کا پانی مہیا کرنا تھا، تاہم مرمت اور دیکھ بھال نہ ہونے کے سبب پلانٹ مکمل طور پر غیر فعال ہو چکا ہے۔عوامی و سماجی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت سے مطالبہ کیا ہے کہ فلٹریشن پلانٹ کو فوری طور پر بحال کیا جائے تاکہ طلبہ اور مقامی رہائشی صاف پانی جیسی بنیادی سہولت سے محروم نہ رہیں۔
اکادمی ادبیات پاکستان اسلام آباد کے ہال میں اس وقت ایک دلکش اور یادگار منظر…
راولپنڈی (نامہ نگار سید قاسم) وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر میں مذاکرتی عمل کی…
معاشرتی انصاف اور مساوی حقوق کے لیے کی جانے والی ہر جدوجہد کی طرح، معذوری…
عالمی چوہدری امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی پرانی مسلم دشمنی اور یہود دوستی کا…
کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر کلرسیداں میں خصوصی "زیرو…
کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) آئیسکو کی کارروائی موضع انچھوہا میں بجلی چوری پکڑی گئی، مزاحمت…