Categories: علاقائی

کلر سیداں گرلز ہائی سکول چمبہ کرپال کا معائنہ، محکمہ تعلیم کی ٹیم نے سکول کو ماڈل ادارہ قرار دے دیا

کلرسیداں (یاسر ملک) کلر سیداں گرلز ہائی سکول چمبہ کرپال کا معائنہ، محکمہ تعلیم کی ٹیم نے سکول کو ماڈل ادارہ قرار دے دیا۔وزیرِ تعلیم پنجاب کی خصوصی ہدایات پر محکمہ تعلیم کی ایک اعلیٰ سطحی ٹیم نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول چمبہ کرپال کا تفصیلی دورہ کیا اور تعلیمی و تدریسی معیار، انفراسٹرکچر اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔معائنہ ٹیم میں ایڈیشنل سیکرٹری سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ لاہور، سیکشن آفیسر سکول ایجوکیشن، ڈویژنل ڈائریکٹر ایجوکیشن راولپنڈی، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز (سیکنڈری و ایلیمنٹری) اور تحصیل کلر سیداں کے اے ای اوز شامل تھے۔معائنے کے دوران جماعت نہم و دہم کے شاندار نتائج پر اساتذہ اور ہیڈ مسٹریس کی کارکردگی کو سراہا گیا۔ دہم جماعت کی طالبات سے پوچھے گئے سوالات کے اطمینان بخش جوابات نے تدریسی معیار کو اجاگر کیا۔ ٹیم نے ای سی ای روم، آئی ٹی لیب، آفس سیٹنگ، فرنیچر اور آرٹ ورک کو بھی مثالی قرار دیا جبکہ صفائی ستھرائی کے بہترین انتظامات کو سراہا گیا، حالانکہ درجہ چہارم کی آسامی خالی تھی۔داخلی گراؤنڈ میں پودوں اور ماحول کی خوبصورتی کو سراہتے ہوئے ٹیم نے تصاویر بھی بنوائیں۔ اس کے علاوہ سکول کی غیر نصابی سرگرمیوں اور تقریبات کی تصاویر کو دیکھ کر بھی مثبت رائے دی گئی۔عملے کی کمی کے باوجود سکول کو بہترین انداز میں چلانے پر ہیڈ ٹیچر عائشہ رمضان کو اعزازی سرٹیفکیٹ دیا گیا۔ ٹیم نے مجموعی کارکردگی کو غیر معمولی قرار دیتے ہوئے کہا کہ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول چمبہ کرپال کو ایک ماڈل ادارہ تصور کیا جا سکتا ہے، جو محدود وسائل کے باوجود نمایاں تعلیمی اور انتظامی خدمات فراہم کر رہا ہے۔

ملک یاسر

Recent Posts

کلر سیداں پولیس نے جعل سازی اور فراڈ کے الزام میں دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا

کلر سیداں (یاسر ملک) تھانہ کلر سیداں پولیس نے جعل سازی اور فراڈ کے الزام…

25 minutes ago

کلر سیداں پولیس کی بروقت کارروائی دو افراد گرفتار  22 لاکھ روپے مالیت کی گاڑی بازیاب

کلر سیداں (یاسر ملک) کلر سیداں پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دو افراد کو…

27 minutes ago

ترقی یافتہ ممالک اپنے وسیع تر دریاؤں کو قابو میں رکھ سکتے ہیں تو ہم کیوں نہیں کر سکتے؟

راجہ طاہر محموددنیا کی تاریخ گواہ ہے کہ بڑی بڑی تہذیبیں دریاؤں کے کنارے آباد…

29 minutes ago

کلرسیداں غیر اعلانیہ بجلی بندش، شہری مشکلات سے دوچار

کلرسیداں (یاسر ملک) کلرسیداں غیر اعلانیہ بجلی بندش، شہری مشکلات سے دوچار۔تفصیلات کے مطابق کلرسیداں…

30 minutes ago

راولپنڈی میں گالم گلوچ سے منع کرنے پر شہری کو قتل کرنے والے دو ملزمان گرفتار۔

راولپنڈی(اویس الحق سے)وارث خان پولیس کی فوری کارروائی,گالم گلوچ سے منع کرنے پر شہری کو…

7 hours ago

وزیراعظم کی چمن دھماکے میں 6 افراد کے شہید ہونے پر دلی افسوس اور مذمت، ملوث افراد کیخلاف فوری کارروائی کی ہدایت۔

اسلام آباد(اویس الحق سے)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بلوچستان میں شرپسندی پھیلانے والے…

7 hours ago