کلر سیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) تھانہ کلر سیداں پولیس نے سرکاری جنگل سے لاکھوں روپے مالیت کی لکڑ چوری کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔لوڈ شدہ ٹرک قبضہ میں لے کرتین افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔تھانہ کلر سیداں پولیس کے سب انسپکٹر ملک محمد افضل پولیس نفری کے ہمراہ گشت پر تھے کہ رات ساڑھے گیارہ بجے کے قریب مخبر خاص نے اطلاع دی کہ ایک عدد ٹرک جس میں چوری شدہ لکڑ موجود ہے کہوٹہ سے کلر سیداں کی جانب آ رہا ہے جس پر پولیس نے ناک بندی کر لی اور آنے والے مشکوک ٹرک کو روک کر چیک کیا گیا تو اس میں کٹی ہوئی تازہ لکڑی پھلائی،کیکر،بیری لوڈ کی گئی تھی جس پر پولیس نے ٹرک ڈرائیور جس نے بعد از دریافت اپنا نام و پتہ محمد صدیق جبکہ سیکنڈ سیٹ پر بیٹھے شخص نے اپنا نام و پتہ نعمان بتایا کو گرفتار کر کے ٹرک قبضہ میں لے لیا۔دریافت پر ٹرک ڈرائیور کوئی لائسنس یا اجازت نامہ پیش نہ کر سکا۔ڈرائیور کے مطابق یہ لکڑی راجہ عامر نے چوری شدہ جنگل سے لوڈ کروائی۔لکڑ کا وزن 250 من جبکہ مالیت دو لاکھ روپے سے زائد کی بتائی جاتی ہے۔
عالمی چوہدری امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی پرانی مسلم دشمنی اور یہود دوستی کا…
کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر کلرسیداں میں خصوصی "زیرو…
کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) آئیسکو کی کارروائی موضع انچھوہا میں بجلی چوری پکڑی گئی، مزاحمت…
کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) فلسطینی عوام اور صمود فلوٹیلا کے شرکاء سے اظہار یکجہتی، جماعت…
اسلام آباد(اویس الحق سے)جڑواں شہروں کے سینکڑوں صحافیوں کی پی ایف یو جے کے صدر…
معافی وہ وزیر /مشیر مانگیں جنھوں نے سیلاب کے دوران پنجاب کے عوام پر تنقید…