علاقائی

کلر سیداں بھاری مقدار میں منشیات اور ناجائز اسلحہ برآمد

کلرسیداں(نمائندہ پنڈی پوسٹ)
کلر سیداں پولیس کی کارروائیاں بھاری مقدار میں منشیات اور ناجائز اسلحہ برآمد۔ تھانہ کلر سیداں پولیس نے منشیات فروشوں اور مجرمانہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائیاں کرتے ہوئے بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

ایک کارروائی میں پولیس نے منشیات فروش عامر شہزاد کو گرفتار کرتے ہوئے اس کے قبضے سے تین کلو پانچ سو گرام چرس برآمد کر لی۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔دوسری کارروائی میں پولیس نے دورانِ جسمانی ریمانڈ ملزم تصدق حسین کی نشاندہی پر ایک 30 بور پسٹل بمعہ دو زندہ روند برآمد کر لیے۔

تفتیش کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ ملزم نے مدعی مقدمہ فیضان غالب کو جھگڑے کے دوران پسٹل کے بٹ سے زخمی کیا تھا اور بعد ازاں پسٹل کو اپنے گھر میں چھپا دیا تھا۔پولیس نے دونوں مقدمات میں قانونی کارروائی مکمل کرتے ہوئے مزید تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل کیا جا رہا ہے۔

ملک یاسر

Recent Posts

سیلاب سے نمٹنے کے لیے سنجیدہ اقدامات کی ضرورت

پنجاب میں حالیہ سیلاب نے ایک بار پھر ملک کی پانی اور انتظامی صورتحال کی…

2 hours ago

کلرسیداں کے علاقہ چونترہ کا بہادر بیٹا وطن پر قربان

کلرسیداں چوک پنڈوڑی کے نواحی گاؤں چونترہ سے تعلق رکھنے والے پاک فوج کے جوان…

2 hours ago

ایوب نیشنل پارک کے نزدیک ایک خوفناک کار حادثے کے نتیجہ میں ایک خاتون جان بحق۔

راولپنڈی(اویس الحق سے)انتہائی مصروف شاہراہ ایوب نیشنل پارک کے قریب ایک گاڑی جیسے ایک خاتون…

4 hours ago

ایرانی صدر کا وزیراعظم کو ٹیلیفون،پاکستان میں سیلابی صورتحال پر متاثرین کی ہر ممکن مدد کا یقین دلایا۔

اسلام آباد(اویس الحق سے)ایران کے صدر مسعود پیزشکیان نے وزیراعظم شہباز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ…

7 hours ago

پنجاب میں تین بڑے دریا سپر فلڈ کی لپیٹ میں آگئے 28 افراد جان بحق ۔

راولپنڈی(اویس الحق سے)پنجاب کے تین بڑے دریا اس وقت سپر فلڈ کی لپیٹ میں ہیں…

7 hours ago

تھائی لینڈ کی وزیراعظم کو عدالت نے فون لیک معاملے پر عہدے سے برطرف کردیا.

اسلام آباد(اویس الحق سے)غیرملکی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پائیتونگٹارن شنواترا تھائی لینڈ کے ارب…

7 hours ago