276

کلر سیداں ‘ٹی ایچ کیو ہسپتال کی پارکنگ سے موٹرسائیکل چوری


کلر سیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ)ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں کے پارکنگ ایریا سے موٹر سائیکل چوری کر لیا۔پولیس نے رپورٹ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی۔حیدر علی ولد محمد شعبان نے پولیس کو بتایا کہ میں گزشتہ روز ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں گیا اور اپنا موٹر سائیکل پارکنگ ایریا میں کھڑا کر دیا۔کام سے فارغ ہو کر واپس آیا تو میرا موٹر سائیکل اپنی جگہ پر موجود نہ تھا جسے نامعلوم ملزم میری غیر موجودگی کا فاہدہ اٹھاتے ہوئے چوری کر کے فرار ہو گیا۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں