کلر سیداں: ٹیالہ دوبیرن میں پروقار محفلِ نعت — گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی خصوصی شرکت

کلر سیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ)
المعین منزل، ٹیالہ دوبیرن میں ممتاز سماجی رہنما محمد زرین بھٹی کی رہائش گاہ پر ایک عظیم الشان محفلِ نعت کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب کے مہمانِ خصوصی گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان تھے، جبکہ پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی کے صدر اور پی پی 7 کے نامزد امیدوار چوہدری ظہیر سلطان بھی ان کے ہمراہ شریک تھے۔

محفل کی صدارت پیر سید علی جنید الحق گیلانی شاہ نے کی، جبکہ انتظامی نگرانی سید الطاف شاہ قاظمی نے انجام دی۔
تقریب میں پیر سید ریاض حسین شاہ، پیر سید محمد جابر علی شاہ ہمدانی سمیت دیگر دینی و روحانی شخصیات نے ایمان افروز خطابات فرمائے۔

گورنر سردار سلیم حیدر نے اپنے خطاب میں اخلاص، توکل علی اللہ اور غیر مشروط سیاسی جدوجہد پر زور دیا اور کہا کہ انہوں نے کبھی کسی عہدے کے لیے لابنگ نہیں کی۔

تقریب میں پیپلز پارٹی کے رہنماؤں اعجاز بٹ، آصف شفیق ستی، نوید اختر مغل، چوہدری شفقت محمود، راجہ ندیم، چوہدری ذوالفقار، راجہ طارق، چوہدری رضوان اور راجہ قمر سمیت علاقہ بھر کی اہم شخصیات اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

محفل کے دوران قرعہ اندازی کے ذریعے 14 خوش نصیب افراد کا انتخاب عمرہ کی سعادت کے لیے کیا گیا۔
آخر میں پاکستان کی ترقی، امت مسلمہ کے اتحاد اور عالم اسلام کی خوشحالی کے لیے اجتماعی دعا کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں