کلر سیداں( نمائندہ پنڈی پوسٹ)چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی کے احکامات کی روشنی میں سرکل انچارج ڈی ایس پی جنید محسن خان کی زیر نگرانی میں انچارج ٹریفک کلر سیداں نے اوورلوڈ نگ اور ٹریفک کے بہاومیں رکاوٹ بننے والی گاڑیوں کے خلاف بھرپور کاروائی کا آغاز کر دیا ہے ۔اس موقع پر چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی رائے مظہر اقبال کا کہنا تھا کہ سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی شہریوں کوحادثات سے محفوظ رکھنے اور ہر ممکنہ سفری سہولیات فراہم کرنے ساتھ ساتھ ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی پر عملد رآمد کرانے کے لیے شب و روزاقدامات کر رہی ہے تا کہ راولپنڈی شہرسمیت تحصیل ہائے میں ایک مربوط ٹریفک نظام کو قائم کیا جا سکے۔اس کے پیش نظر اوور لوڈنگ کرنے والی اور زاہد کرایہ وصول کرنے والی گاڑیوں اور ٹریفک جام کا سبب بننے والی گاڑیوں کے خلاف کاروائی کے احکامات جاری کیے گئے۔انچارج ٹریفک کلر سیداں۔ کااوور لوڈنگ کرنے والی گاڑیاںکے خلاف کاروائی کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اوور لوڈ نگ کرنے والی گاڑیاں شہریوں کے جان و مال کے لیے خطرہ کا باعث ہیںکلر سیداں میں ٹریفک قوانین پر عملد اری کومزید موثر بنانے کے لیے کلر سیداں بازار سمیت دیگر رش والے مقامات پر معمول کے علاوہ اضافی نفری بھی تعینات کر دی ہے تا کہ عوام الناس کو دوران خریداری کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔دوران کاروائی اوور لوڈنگ اور اور زاہد کرایہ وصول کرنے والی 45 گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی اور22500 جرمانہ عائد کیا
Discover more from pindipost.pk
Subscribe to get the latest posts sent to your email.