کلرسیداں(نمائندہ پنڈی پوسٹ) کلر سیداں ناقص صفائی پر دو ہوٹلوں کے چالان۔تفصیلات کے مطابق کلر سیداں میں محکمہ صحت کی جانب سے حفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کلر سیداں کی ہدایت پر تحصیل ہیلتھ انسپکٹر راجہ عبدالجبار، انسپکٹر ارسلان ثانی اور ہیلتھ ٹیم نے مختلف ہوٹلوں کا اچانک معائنہ کیا۔
وزٹ کے دوران ہزارہ چپل کباب ہوٹل اور بسمہ اللہ ہوٹل میں صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات اور حفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پائی گئی جس پر دونوں ہوٹلوں کے چالان کیے گئے۔ہیلتھ ٹیم کے مطابق عوامی صحت کے تحفظ کے لیے ہوٹلوں، بیکریوں اور کھانے پینے کی دکانوں کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے اور جہاں بھی غیر معیاری خوراک یا ناقص صفائی پائی گئی، وہاں بلا امتیاز کارروائی کی جائے گی۔علاقہ مکینوں نے محکمہ صحت کی اس کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے اقدامات باقاعدگی سے کیے جائیں تاکہ شہریوں کو حفظانِ صحت کے اصولوں کے مطابق معیاری اور محفوظ خوراک میسر آ سکے۔
کہوٹہ(نمائندہ پنڈی پوسٹ)کہوٹہ کے علاقہ جیوڑہ میں رانگ سائیڈ سے آنے والی کار نے سوزوکی…
اکادمی ادبیات پاکستان اسلام آباد کے ہال میں اس وقت ایک دلکش اور یادگار منظر…
راولپنڈی (نامہ نگار سید قاسم) وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر میں مذاکرتی عمل کی…
معاشرتی انصاف اور مساوی حقوق کے لیے کی جانے والی ہر جدوجہد کی طرح، معذوری…
عالمی چوہدری امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی پرانی مسلم دشمنی اور یہود دوستی کا…
کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر کلرسیداں میں خصوصی "زیرو…