کلر سیداں (یاسر ملک) تنظیم اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ روز اتحاد امت اور سالمیت پاکستان کے موضوع پر ایک اہم فکری سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف مذہبی و فکری حلقوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔
سیمینار کا مقصد امت مسلمہ کے اتحاد، پاکستان کی نظریاتی بنیادوں کی حفاظت اور اسلامی نظام کے نفاذ کی ضرورت کو اجاگر کرنا تھا ، سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مولانا خلیل الرحمٰن خطیب جامع مسجد اقصیٰ نے کہا کہ ہماری انفرادی و اجتماعی نجات صرف اور صرف تقویٰ اختیار کرنے اور کتاب و سنت کو مضبوطی سے تھامنے میں ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج ہمیں جس زوال کا سامنا ہے، اس کا حل دینِ اسلام کی اصل روح کو اپنانے میں پوشیدہ ہے ، پروفیسر شمیم گورنمنٹ کالج کلر سیداں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امت صرف ایک قوم کا نام نہیں بلکہ ایک نظریے، ایک مقصد اور ایک فکر پر متحد لوگوں کا نام ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں فرقہ واریت سے بالاتر ہو کر امت واحدہ بننے کی ضرورت ہے ،
امیر جماعت اسلامی کلر سیداں، توقیر اعوان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اسلام کے نام پر حاصل کیا گیا تھا، اور ہمارے بزرگوں نے اس کے لیے عظیم قربانیاں دیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اب ہماری ذمہ داری ہے کہ اس ملک میں اسلام کے عادلانہ نظام کو نافذ کیا جائے ،
تنظیم اسلامی کے سینئر راہنما ڈاکٹر ضمیر اختر نے کہا کہ وقت کا سب سے بڑا تقاضا امت مسلمہ کا اتحاد ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سالمیت، ترقی اور بقا صرف اسلامی نظام کے نفاذ میں ہی ممکن ہے ،
تقریب کے اختتام پر رفیق تنظیم اسلامی محمد نعمان نے تمام معزز مہمانوں اور شرکاء کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ تنظیم اسلامی آئندہ بھی ایسے فکری پروگراموں کا انعقاد جاری رکھے گی۔
تفصیلات کے مطابق جہلم سے سرکاری پروفیسر ابرہیم کو اغواء کرنےکی بعد روات کی حدود…
اسلام آباد(اویس الحق سے)ضلع راولپنڈی و مری کی مشہور و معروف سماجی شخصیت بانی و…
مری(اویس الحق سے)راولپنڈی،مری،کشمیر ہائی وے(آر،ایم،کے)روڈ جسے جی ٹی روڈ بھی کہا جاتا ہے بروری سے…
مری(اویس الحق سے)ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی کی خصوصی ہدایات پر ڈینگی سے…
دینہ کے نواحی علاقے سید حسین نالہ میں ایک دل خراش سانحہ پیش آیا، جہاں…
اسلام آباد (حماد چوہدری) تھانہ ہمک کی حدود میں آج ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا،…