کلر سیداں میرج بیورو کے ہاتھوں نوجوان لٹ گیا


کلر سیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) کلر سیداں میں قائم شادی دفتر والوں کے ہاتھوں ایک اور سادہ لوح نوجوان کو لوٹ لیا گیا۔تھانہ کلر سیداں میں درخواست دے دی گئی ہے۔18 سالہ مسمی محمد شمریز نے تحریری درخواست میں بتایا کہ میں شادی کا خواہشمند تھا،میں نے شادی کیلئے میرج بیورو آفس کلر سیداں میں رابطہ کیا تو شادی دفتر میں ایک خاتون نے تیس ہزار روپے کی رقم وصول کر لی کی اور 26مئی کوچارسدہ لے جا کر مسماۃ شازیہ بی بی دختر گل خان سے شادی کروا کر نکاح نامے کی بجائے ایک سفید پیپر پر تمام تفصیل درج کر کے میرے حوالے کر دی جس کے بعد میں اپنی بیوی کو لے کر اپنے گھر آگیا۔ اب شازیہ بی بی میری زوجیت میں آباد رہنے سے انکار ی ہے اور گزشتہ روز مجھ سے اجازت لئے بغیر اپنے والدین کے پاس بھاگ گئی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں