کلرسیداں (ہاسر ملک) کلر سیداں موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں کی فائرنگ، نوجوان بال بال بچ گیا۔موٹر سائیکل سوار ملزمان کی لوٹ مار کی کوشش، مزاحمت پر نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔تفصیلات کے مطابق کلرسیداں کے نواحی علاقے لونی سلیال میں تین مسلح موٹر سائیکل سواروں نے نوجوانوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی، تاہم مزاحمت پر واردات ناکام بناتے ہوئے ملزمان ہوائی فائرنگ کر کے فرار ہو گئے۔درج مقدمے کے مطابق صفدر اقبال بیگ کے بیٹے مرزا عزیر صفدر اپنے کزن کے ساتھ نماز عشاء ادا کرنے کے بعد واپس گھر جا رہے تھے کہ اچانک تین موٹر سائیکل سوار نقاب پوش راستے میں آ گئے۔ ملزمان نے پستول تان کر نقدی اور دیگر سامان حوالے کرنے کا مطالبہ کیا۔مرزا عزیر نے ڈرنے کے بجائے مزاحمت کی، جس پر مسلح افراد مشتعل ہو گئے اور اسے زدوکوب کیا۔ ایک ملزم نے فائرنگ بھی کی جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، تاہم خوش قسمتی سے گولی ہدف تک نہ پہنچی اور مرزا عزیر اور اس کا کزن دونوں محفوظ رہے۔
کلر سیداں (یاسر ملک) تھانہ کلر سیداں پولیس نے جعل سازی اور فراڈ کے الزام…
کلر سیداں (یاسر ملک) کلر سیداں پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دو افراد کو…
راجہ طاہر محموددنیا کی تاریخ گواہ ہے کہ بڑی بڑی تہذیبیں دریاؤں کے کنارے آباد…
کلرسیداں (یاسر ملک) کلرسیداں غیر اعلانیہ بجلی بندش، شہری مشکلات سے دوچار۔تفصیلات کے مطابق کلرسیداں…
راولپنڈی(اویس الحق سے)وارث خان پولیس کی فوری کارروائی,گالم گلوچ سے منع کرنے پر شہری کو…
اسلام آباد(اویس الحق سے)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بلوچستان میں شرپسندی پھیلانے والے…