کلر سیداں موٹر سائیکل سوار پل سے نیچے جا گرا،شدید زخمی

کلر سیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) کلر سیداں کے نواحی علاقہ میں ٹریفک حادثہ میں موٹر سائیکل سوار شدید زخمی ہو گیا جسے ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں سے ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد راولپنڈی شفٹ کر دیا گیا ہے۔کلر سیداں ٹریفک پولیس کے بیٹ انچارج عادل منیر کے مطابق ٹریفک کا یہ حادثہ چوآ خالصہ پل پر پیش آیا جہاں 17 سالہ نبیل نامی نوجوان جو پرانا سروہا کا رہائشی ہے شادی کے سلسلے میں اپنی فیملی کو گاؤں ٹکال چھوڑ واپس گھر آ رہا تھا کہ موٹر سائیکل بے قابو ہو کر پل کے نیچے جا گرا جس کے نتیجے میں وہ بری طرح زخمی ہو گیا۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ایمبولنس گاڑی موقع پر پہنچ گئی جنہوں نے اسے ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں ابتدائی طبی امداد کے بعد نجی ایمبولنس کے ذریعے راولپنڈی ہسپتال شفٹ کر دیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں