کلرسیداں (یاسر ملک) کلر سیداں غیرقانونی پٹرول ایجنسیاں اور ایل پی جی شاپ سیل، مقدمات درج۔سول ڈیفنس آفیسر راولپنڈی سعدیہ حلیمہ نے اپنے عملے کے ہمراہ کلر سیداں میں کارروائی کرتے ہوئے دو پٹرول ایجنسیاں اور ایک ایل پی جی شاپ سیل کر دی، جبکہ مالکان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرا دیے۔تفصیلات کے مطابق بنک چوک کنوہا میں محمد منیب طاہر اور مسمیٰ ذوالفقار کی پٹرول ایجنسیاں، جبکہ کلر سیداں بس اڈے کے قریب کامران گیس فلنگ شاپ کو سربمہر کر دیا گیا۔ سول ڈیفنس حکام کا کہنا ہے کہ مذکورہ افراد کے پاس نہ تو کاروبار کے لیے این او سی موجود تھا اور نہ ہی ان کی ایجنسیاں کسی بھی ادارے سے منظور شدہ تھیں۔حکام کے مطابق ملزمان کے خلاف تعزیراتِ پاکستان کی دفعات 286 اور 287 کے تحت مقدمات درج کیے گئے ہیں، جبکہ سول ڈیفنس رول 7 اسپیشل پاور رولز 1951 کی بھی کھلی خلاف ورزی کی گئی۔ سول ڈیفنس آفیسر نے کہا کہ انسانی جانوں کو خطرے میں ڈالنے والے ایسے غیرقانونی کاروبار کسی صورت برداشت نہیں کیے جائیں گے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی جاری رہے گی۔
گوجرخان تھانہ گوجرخان کے باہر کھڑا کچہری کلرک عمان واجد کا قیمتی 125 موٹر سائیکل…
بحریہ ٹاؤن گردہ ٹرانسپلانٹ کیس میں ڈاکٹر منظور حسین کی ھائی کورٹ سے ضمانت ریجیکٹوسیم…
کلر سیداں (یاسر ملک) تھانہ کلر سیداں پولیس نے جعل سازی اور فراڈ کے الزام…
کلر سیداں (یاسر ملک) کلر سیداں پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دو افراد کو…
راجہ طاہر محموددنیا کی تاریخ گواہ ہے کہ بڑی بڑی تہذیبیں دریاؤں کے کنارے آباد…
کلرسیداں (یاسر ملک) کلرسیداں غیر اعلانیہ بجلی بندش، شہری مشکلات سے دوچار۔تفصیلات کے مطابق کلرسیداں…