Categories: علاقائی

کلر سیداں رکشہ حادثہ، ایک جاں بحق، دو شدید زخمی

کلرسیداں(نمائندہ پنڈی پوسٹ) کلر سیداں رکشہ حادثہ، ایک جاں بحق، دو شدید زخمی۔کلر سیداں کے نواحی علاقے چوک پنڈوڑی میں ایک افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا جہاں تیز رفتار رکشہ بے قابو ہو کر دیوار سے ٹکرا گیا۔ حادثے کے نتیجے میں جواں سال ڈرائیور قمر خان ولد عالم نور خان موقع پر ہی دم توڑ گیا، جبکہ دو نوجوان شدید زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق حادثہ روف آباد کے قریب پیش آیا۔ زخمیوں میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والا قمر خان اور زخمی نوجوان آپس میں کزن تھے۔ مرنے والا اور ایک زخمی گنگھوٹھی روڈ بھکڑال کے رہائشی ہیں جبکہ دوسرا زخمی پنڈوڑی کا رہائشی ہے۔حادثے کے بعد علاقے میں کہرام مچ گیا اور مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا۔ عینی شاہدین کے مطابق رکشہ تیز رفتاری کے باعث قابو سے باہر ہو گیا تھا

جس کے نتیجے میں یہ المناک سانحہ پیش آیا۔اہل علاقہ نے بڑھتے ہوئے ٹریفک حادثات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹریفک قوانین پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے اور رکشوں و دیگر گاڑیوں کی فٹنس باقاعدگی سے چیک کی جائے تاکہ آئندہ قیمتی جانوں کو ضائع ہونے سے بچایا جا سکے۔

ملک یاسر

Recent Posts

مسرت شیریں کے نام ایک شام

اکادمی ادبیات پاکستان اسلام آباد کے ہال میں اس وقت ایک دلکش اور یادگار منظر…

4 hours ago

*کشمیری بہن بھائیوں کے حقوق کے محافظ ہیں اور رہیں گے: وزیراعظم

راولپنڈی (نامہ نگار سید قاسم) وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر میں مذاکرتی عمل کی…

7 hours ago

معذور افراد کو محض ہمدردی کے مستحق نہیں بلکہ بااختیار شہری تسلیم کیا جائے

معاشرتی انصاف اور مساوی حقوق کے لیے کی جانے والی ہر جدوجہد کی طرح، معذوری…

8 hours ago

ٹرمپ کا امن منصوبہ: گریٹر اسرائیل کی طرف ایک بڑا قدم

عالمی چوہدری امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی پرانی مسلم دشمنی اور یہود دوستی کا…

11 hours ago

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر کلرسیداں میں خصوصی “زیرو ویسٹ صفائی آپریشن”

کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر کلرسیداں میں خصوصی "زیرو…

11 hours ago

موضع انچھوہا میں بجلی چوری پکڑی گئی، مزاحمت اور بدسلوکی پر مقدمہ درج

کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) آئیسکو کی کارروائی موضع انچھوہا میں بجلی چوری پکڑی گئی، مزاحمت…

11 hours ago