502

کلر سیداں ‘بہنوئی کو پھنسانے کےلئےپولیس کو جھوٹی کال

کلر سیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ)ڈکیتی کی واردات کا ڈرامہ رچا کر15 پر جھوٹی کال مہنگی پڑ گئی۔نعمت اللہ پٹھان نے گزشتہ روز 15پر کال کر کے اطلاع دی تھی کہ گزشتہ رات دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار افراد نے اس سے موٹر سائیکل اور پچاس ہزار روپے کی نقدی چھین لی اور موقع سے فرار ہو گئے جس پر تھانہ کلر سیداں پولیس بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئی اور جب تحقیق کی گئی تو وقوعہ جھوٹا نکلا اور چھینا گیا موٹر سائیکل اسی کے کباڑ خانے سے برآمد ہوا۔پولیس کے مطابق ملزم نعمت اللہ نے 15 پر جھوٹی کال کر کے اپنے بہنوئی محمد اعظم کو پھنسانے کا منصوبہ تیار کیا تھا جو کامیاب نہ ہو سکا۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں