کلرسیداں (یاسر ملک) کلر سیداں اور نواح میں پیش آنے والے دو مختلف ٹریفک حادثات میں خاتون اور بچے سمیت چار افراد زخمی ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں کنوہا کا رہائشی شاہد محمود اپنی اہلیہ اور بیٹے کے ہمراہ موٹر سائیکل پر گھر جا رہا تھا کہ چوآ روڈ پر موٹر سائیکل بے قابو ہو کر ایک سوزوکی گاڑی سے ٹکرا گیا۔ تصادم کے نتیجے میں تینوں افراد سڑک پر گر گئے اور پیچھے سے آنے والی مسافر بس کا اگلا ٹائر شاہد محمود کی ٹانگ پر چڑھ گیا جس کے باعث اس کی ٹانگ فریکچر ہو گئی، جبکہ اس کی اہلیہ اور بیٹے کو بھی مختلف نوعیت کی چوٹیں آئیں۔دوسرا حادثہ کلر سیداں بائی پاس پر پیش آیا جہاں حساس ادارے کا ایک اہلکار موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ اچانک موٹر سائیکل بے قابو ہو کر فٹ پاتھ سے ٹکرا گیا۔ حادثے میں اس کی ٹانگ ٹوٹ گئی۔زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
ٹیکسلا۔ جماعت اسلامی ٹیکسلا زون کےامیر اور الخدمت فاؤنڈیشن کےسرپرست عتیق الرحمن کاشمیری نے کہا…
جہلم کا بہادر بیٹا علی عمران مادرِ وطن پر قربان ہو گیاایس ایس جی کمانڈو…
گوجرخان تھانہ گوجرخان کے باہر کھڑا کچہری کلرک عمان واجد کا قیمتی 125 موٹر سائیکل…
بحریہ ٹاؤن گردہ ٹرانسپلانٹ کیس میں ڈاکٹر منظور حسین کی ھائی کورٹ سے ضمانت ریجیکٹوسیم…
کلر سیداں (یاسر ملک) تھانہ کلر سیداں پولیس نے جعل سازی اور فراڈ کے الزام…
کلر سیداں (یاسر ملک) کلر سیداں پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دو افراد کو…