کلر سیداں:ہوٹل میں نقب زنی کرنے والا گرفتار، نقدی برآمد

کلر سیداں (نیوز رپورٹر) کلر سیداں پولیس نے نقب زنی کی واردات میں ملوث ملزم کو گرفتار کر کے ایک لاکھ تیس ہزار روپے کی مسروقہ رقم برآمد کر لی۔ ملزم نے اپریل 2025 میں ایک ہوٹل میں نقب زنی کی واردات کی تھی، جس کا مقدمہ اسی وقت درج کیا گیا تھا۔

ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کے مطابق، پولیس نے ہیومن انٹیلیجنس سمیت تمام دستیاب ذرائع کو بروئے کار لاتے ہوئے پیشہ ورانہ انداز میں کارروائی کی، جس کے نتیجے میں ملزم کو گرفتار کیا گیا۔