کلر سیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ)کلر سیداں کے نواحی علاقہ سے گھر سے ناراض ہو کر جانے والی لڑکی کو لاہور سے بازیاب کروا لیا گیا ہے۔تھانہ کلر سیداں پولیس کے اے ایس آئی رخسار تعلیم نے بتایا کہ 19 سالہ (ر ۔ش)کی اپنے چھوٹے بھائی کیساتھ لڑائی ہوئی تھی جس سے وہ دل برداشتہ ہو کر اکیلے ہی گھر سے چلی گئی جسے پولیس نے داتا دربار لاہور سے بازیاب کروا کر مقامی عدالت میں پیش کر دیا جہاں مغویہ نے معزز عدالت میں اپنا بیان ریکارڈ کرواتے ہوئے بتایا کہ اسے کسی نے اغواء نہیں کیا گھر سے ناراض ہو کر لاہور چلی گئی تھی۔یاد رہے کہ محمد رشید سکنہ نلہ مسلماناں نے تھانہ کلر سیداں میں مقدمہ درج کراتے ہوئے بیان دیا تھا کہ میں گھر میں موجود تھا اور صبح 6 بجے سو کر اٹھا تو میری بیوی نے مجھے بتایا کہ بیٹی رمشا شاہین کی چارپائی خالی ہے اور وہ گھر میں موجود نہ ہے۔میری بیٹی کو کوئی نامعلوم شخص اغواء کر کے لے گیا ہے۔