183

کلر سیداں‘کیمسٹ ایسوسی ایشن عہدیداروں کی صداقت علی عباسی سے ملاقات

کلر سیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ)کیمسٹ ایسوسی ایشن تحصیل کلر سیداں کے عہدیداروں نے صدر محمد رشید کی قیادت میں گزشتہ روز ایم این اے صداقت علی عباسی سے ملاقات کی اور اس دوران کیمسٹ اور لائسنس کی تجوید کے حوالے سے درپیش مسائل سے اگاہ کیا جس پر ایم این اے نے تمام مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ڈاکٹر خالد حسین،حاجی شکیل احمد،پی ٹی آئی یوتھ ونگ کے عہدیدار وسیم اکرم بھی ان کے ہمراہ تھے۔قبل ازیں ارکان بلدیہ عابد حسین زاہدی اور لطیف بھٹی کی سربراہی میں ایم پی اے راجہ صغیر احمد سے بھی ملاقات کی اور اپنے مسائل سے اگاہ کیا۔شہزاد اکبر بٹ بھی اس موقع پر موجود تھے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں