کلرسیداں(راجہ محمد سعید)کلرسیداں کے نواحی علاقہ ممیام میں جائیداد کے تنازعہ پر پوتے نے اسی سالہ دادے کو خنجر مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی تھانہ کلر سیداں پولیس کے ایس ایچ او انسپکٹر قیصر محمود ستی،اے ایس آئی حسن محمود بھٹی اور ہیڈ کانسٹیبل راجہ شاہد محمود موقع پر پہنچ گئے اور نعش کو قبضے میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں منتقل کر دیا۔پولیس کے مطابق گزشتہ روز جائیداد کے تنازعہ پر لڑائی جھگڑے کے نتیجے میں اذکار نامی پوتے نے مشتعل ہو کر خنجر کے وار کر کے اسی سالہ دادے راجہ محمد آصف کو قتل کر دیا۔قتل میں ملزم کا باپ بھی ملوث ہے جو واردات کے فورا بعد موقع سے فرار ہو گئے۔